Advertisement

ملک بھر میں آج بھی موسم گرم رہیگا

گرمی کی شدت

گرمی

ملک بھر میں آج بھی موسم گرم رہیگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ میرپور خاص ، ٹھٹھہ ، بدین ، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب

Advertisement

 صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا

 صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہیگا جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بو نیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال، مردان، چارسدہ ،پشاور، کوہا ٹ ، کرم اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان

 صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم گرم اورخشک رہے گا۔

بارشوں کی پیش گوئی

Advertisement

 ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے داخل ہوچکا ہے اور بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 14 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک ،چکوال ،جہلم ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات ،فیصل آباد، چترال دیر، سوات، مانسہرہ ،کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور ، مردان ، نوشہرہ ،صوابی میں بھی  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 14 ستمبر کے دوران بکھر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں اور 13 اور 14 ستمبر کے دوران لسبیلہ، قلات ،خضدار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات ،مری اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version