Advertisement

ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت آج ہوئی۔

کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی جس دوران وکیل وزیراعلیٰ کے پی پیش ہوئے اور بتایا کہ اسی معاملہ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا ہے، یک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

الیکن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے بتایا ہے کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے اور تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یہ کیس جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر نے بھجوایا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس بھجوایا جائے جس کے بعد عمران خان اور محمود خان کے خلاف کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version