حضرت داتا گنج بخشؒ کے 979 ویں عرس مبارک کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور: عرس مبارک حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 979 ویں عرس مبارک کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ داتا علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس مبارک کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ملک بھر سے آنے والے زائرین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز اور 261 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے جب کہ 3 ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دیں گے۔
افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ خواتین شرکاء کی تلاشی کے لیے 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، شہر کے داخلی اور اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت دی کہ چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیریئرزکا استعمال یقینی بنایا جائے، مزار اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سٹی اورمتعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار سے مسلسل رابطے میں رہیں، دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے وقت سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، داتا دربار سے ملحقہ علاقوں میں ڈولفن اسکواڈ و پی آریو ٹیمیں موثر پیٹرولنگ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News