Advertisement

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74 واں یومِ وفات

قائداعظم

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74واں یوم وفات آج اتوار 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

واضح رہے کہ آج اس عظیم شخصیت کا یوم وفات ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص، ایک الگ پہچان، ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا۔

Advertisement

محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہرالدین نے “قائداعظم” کا لقب دیا، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن “پاکستان” حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا۔

قائداعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں، سیاسی بصیرت، فہم و فراست، دن رات کی لگن، انتھک محنت، غیر متزلزل عزم اور اللہ کے فضل و کرم سے 14 اگست 1947ء کو پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی پہچان بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

باب الاسلام سندھ کے مشہور شہر کراچی میں 25 دسمبر 1876ء کو پونجا جناح کے ہاں آنکھ کھولنے والے محمد علی نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان ممبئی سے پاس کیا اور قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلستان روانہ ہو گئے۔

لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کر کے ہندوستان واپس آئے اور وکالت کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

Advertisement

قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے میں 1896ء انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی جماعت ہے اور اس کی مسلمانوں سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔

مسلمانوں کو آزادی جیسی انمول نعمت دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح کی صحت ناساز رہنے لگی اور پاکستان کے قیام کے قریباً 1 سال بعد ہی 11ستمبر 1948ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

قائداعظم کی محنت اور مسلمانوں کی قربانیوں کے صلے میں ملنے والا یہ ملک ہمیں سدا اپنے عظیم قائد کا عظیم احسان یاد دلاتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version