فصلوں کی انشورنس اہم ہے لیکن پاکستان میں اسے نظر انداز کیا جاتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زندگی کی طرح فصلوں کی انشورنس کروانا اہم ہے لیکن پاکستان میں اسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انشورنس کی مدد سےانشورنس کمپنیوں اوربین الاقوامی ری-انشورنس کےذریعے اس سال سیلاب سےہونےوالے نقصانات کا ازالہ کیاجاسکتا تھا ۔
فصلوں کی انشورنس ہیلتھ انشورنس کےجیسی ہی ہےلیکن پاکستان میں اسے یکسر نظرانداز کیاگیا ہے۔ انشورنس کی مدد سےانشورنس کمپنیوں اوربین الاقوامی ری-انشورنس کےذریعے اس سال سیلاب سےہونےوالے نقصانات کا ازالہ کیاجاسکتا تھا۔ خشک سالی اور ٹڈی دل کےحملوں کےتدارک کیلیے بھی اس سےمدد لی جاسکتی ہے https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2022/09/258176/amp/
Advertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 13, 2022
انہوں نے کہا کہ خشک سالی اور ٹڈی دل کے حملوں کے تدارک کیلیے بھی انشورنس سے مدد لی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بائیو ٹیکنالوجی پر قازقستان، ترکی اور پاکستان کے یوتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ سیکورٹی پر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غذائی اجناس کی پیداوار دیگر ممالک کی پیداوار کے مقابلے نصف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار کو بڑھانا ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ امت مسلمہ کو دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

