Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش  ہوئے۔

انہوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر مزید مہلت مانگی  اور بتایا کہ دس سال پرانا کیس ہے  بیرون ملک چیپٹر سے تفصیلات اکھٹی کرنی ہے جس کے لئے ہمیں کم از کم 8 ہفتے درکار ہیں۔

اںہوں نے بتایا کہ لوگوں نے بیان دیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں ، فیصلے میں انھیں غیر ملکی ظاہر کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر  کا کہنا تھا کہ آپ سے تو ہمارا سوال تھا کہ ہم رقم ضبط کیوں نہ کر لیں، اپ کو اس پر جواب دینا ہے اور ہمارے قانون کے مطابق غیر ملکی کمپنی سے پیسے نہیں آ سکتے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  پہلے ہی بہت وقت لگ گیا ہے  لیکن پھر بھی آپ کو چار ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں جس پر شاہ خاور  نے چھ ہفتے کی مہلت کی درخواست کی تو چیف الیکشن کمشنر نے اس کی منظوری دیتے ہوئے سماعت کو 6 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version