Advertisement

وزیراعظم آزادکشمیر کا ضلع سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع بلوچ سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بلوچ سدھنوتی، تراڑکھل اور راولاکوٹ کا دورہ کیا۔

‘پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے’

بلوچ میں تحریک انصاف کا تاریخی پاور شو، جلسہ گاہ آمد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تاریخی استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سدھنوتی کے لوگوں کی طرف سے والہانہ استقبال پر انکا ممنون و مشکور ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ ہم پاکستان کی بنیادی اکائی ہیں، پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے، سدھنوتی کے شہداء اور غازیوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر کا بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ سدھنوتی اور پلندری کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

تنویر الیاس نے بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے اور بلوچ گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج اپگریڈ کرنے اور بوائز ڈگری کالج میں 4 پوسٹ گریجویٹ مضامین شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے بلوچ میں ٹیوٹا کا ادارہ قائم کیا جائے گا اور بلوچ کی 200 خواتین کو ٹیوٹا میں بھرتی کیا جائے گا۔

بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

تنویر الیاس نے بلوچ انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

بلوچ میں سیاحت کے فروغ کیلئے 25 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا اعلان

انہوں نے بلوچ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 25 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے اور تحصیل اسپتال کے قیام، گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے مستقبل میں بلوچ میں شہداء کی فیملیز کے لیے اپارٹمنٹس اور شہداء کے نام پر لائبریری بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے مزید کہا کہ 29 ستمبر کو مظفرآباد میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version