خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

بلاول
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے ملاقات ہوئی ہے۔
I had a productive meeting with Scott Nathan @DCFgov. Discussed reconstruction & rehab. post #floods. opportunities for leveraging private sector invest. in climate resilience projects in infrast., agri. & renewable energy. Econ. empowerment of women will remain a top priority. pic.twitter.com/A6FuBxxbsd
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 21, 2022
ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کے درمیان نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت ہوئی۔
اسکے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کے درمیان توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

