Advertisement

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فریال تالپور

فریال تالپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اپنے حلقے کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

فریال تالپور نے رتودیرو میں سیلاب زدہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ فریال تالپور نے بارش متاثرین سے ان کے مسائل اور میسر سہولیات کی معلومات لیں

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کومشکل حالات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فریال تالپور نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ صرف باہمی تعاون اور قومی اتحاد سے ممکن ہے، بارش و سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

Advertisement

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے، ریہبلیٹیشن کا کام مکمل ہونے تک چین کی سانس نہیں لیں گے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سہیل انور سیال، اعجاز  لغاری، شگفتہ جمانی اوردیگر عہدیداران فریال تالپور کے دورے کے دوران ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version