Advertisement

جہازوں کے پرزے چوری ہونے پر ایئرکرافٹ اونرز کاذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانےکا اعلان

ایئر کرافٹ اونرز

ایئر کرافٹ اونرز

پاکستان ایئر کرافٹ اونرز نے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونے سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں ایئرپورٹ ایریا سے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونا سی اے اے کی نااہلی ہے۔

ایئر کرافٹ اونرز کی جہازوں سے پرزے چوری ہونے کے واقعات کی سخت مذمت

آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کے کے ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں سے پرزے چوری ہونے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں، جہازوں کے پرزے چوری ہونے کا معاملہ افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے کے ایوی ایشن نے سیکڑوں پائلٹس اور انجینئرز کو تربیت دی، ایوی ایشن صنعت میں کے کے ایوی ایشن کا الگ مقام تھا، جسے سی اے اے نے جان بوجھ کر تباہ کردیا۔

Advertisement

‘جہازوں کے پرزے اور دیگر سامان چوری ہونا سی اے اے کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے’

ایئر کرافٹ اونرز کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن کے تمام ایریا کی سیکیورٹی سی اے اے کے ذمہ داری ہے، سی اے اے کے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز 24 گھٹنے تعینات ہوتے ہیں، اس کے باوجود جہازوں کے پرزے اور دیگر سامان چوری ہونا سی اے اے کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

‘جہازوں کے پرزے چوری ہونے کی ذمہ داری سی اے اے سیکیورٹی ہے’

انہوں نے کہا کہ سی اے اے حکام نے غلط بلنگ کرکے کے کے ایوی ایشن کو بند کیا، اسکی ذمہ دار سی اے اے ہے، سی اے اے کا ملک میں ایوی ایشن کمپنیوں کو بند کرنے کا طریقہ واردات پرانا ہے،  ماضی میں بھی اسی طرح کے غلط چارجر لگا کر کئی ایوی ایشن کمپنیز کو بند کیا جاچکا ہے۔

آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سیل کی گئی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کا ذمہ دار سی اے اے ہے، جہازوں کے پرزے چوری ہونے کی ذمہ داری سی اے اے سیکیورٹی ہے۔

ایئر کرافٹ اونرز کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن سے جہازوں کے پرزے چوری ہونا سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا واضح ثبوت ہے، سیکیورٹی کے ناقص انتظامات سے ایئرپورٹ ایریا میں بڑا واقعہ رونما ہوسکا ہے۔

Advertisement

‘اس مشکل وقت میں ایئرکرافٹ اونرز کے کے ایوی ایشن کیساتھ ہے’

انہوں نے کہا کہ ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن جہازوں سے سامان چوری کا مقدمہ درج کرائے گی، اس مشکل وقت میں پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے کے ایوی ایشن کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سی اے اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی مین کے کے ایوی ایشن کی مکمل طور مالی معاونت کرے گی، ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے، ایسوسی ایشن کی قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

طیاروں سے پرزے چوری ہونے پر ایئر کرافٹ اونرز  کی وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل

ایئر کرافٹ اونرز نے کہا کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونے پر وفاقی حکومت اور چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، سی اے اے کے کے ایوی ایشن کمپنی کے چوری ہونے والے پرزوں اور دیگر اثاثوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کے کے ایوی ایشن کے نقصان کی مکمل  کی ذمہ داری سی اے اے پر عائد ہوتی ہے، دنیا بھر میں ریگولیٹر کی ذمہ داری ایوی ایشن صنعت کو فروغ دینا ہے لیکن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں ایوی ایشن کے صنعت کو تباہ کر رہی ہے۔

Advertisement

آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان سی اے اے کرپشن، بد انتظامی اور نااہلی کے طور جانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے پاکستان سی اے اے کئی آفیشلز اینٹی کرپشن کورٹس میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

Advertisement

ایئر کرافٹ اونرز کا مزید کہنا ہے کہ چند برسوں میں سی اے اے نے ملک کی 20 ایوی ایشن کمپنیز کو تباہ کرکے بند کردیا، انکی وجہ ملکی ایوی ایشن انڈسٹری تاریکی میں ڈوب چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version