سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا معاملہ، سی اے اے کی تیاریاں تیز

سکھر ایئرپورٹ
سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کے معاملے پر سی اے اے نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر ایئرپورٹ کی توسیع کے لئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع سی اے اے نے کہا کہ نیسپاک نے سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے سے متعلق سروے مکمل کرکے رپورٹ سی اے اے کو جمع کروادی ہے۔
ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ منصوبے میں نیا رن وے، ٹرمینل بلڈنگ بنائی جائے گی۔
ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ نئے رن وے بننے کے بعد ایئر بس 320 اور دیگر بڑے جہاز سکھر ایئرپورٹ پر لینڈ کرسکیں گے۔
ذرائع سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے کے بعد سکھر ایئرپورٹ پر امیگریشن کائونٹر بھی قائم ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

