Advertisement

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا حصول وبال جان بن گیا

لوگوں کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا حصول وبال جان بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز  کو اربوں روپے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی فیس کی مد میں ادا کرنے کے باوجود 23 لاکھ سے  زائدشہری ان کے حصول کے لیے دفاترکے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

فیسوں کی بر وقت  وصولی کے باجود گاڑیوں  اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس فراہم نہ کی جاسکیں۔شہری  نمبر پلیٹس کی مد میں محکمہ ایکسائز کو تقریباً پونے 3ارب روپے سے  زائدادا کرچکے ہیں۔

اس ضمن میں نیم سرکاری کمپنی سے معاہدے کے باوجود بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔  گزشتہ 4 سالوں سے 23 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التوا کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ 2سال کے عرصے میں نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں 800روپے اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے باوجود نمبر پلیٹس  کا اجراء نہ ہونا ایکسائز حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version