Advertisement

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آج پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پہلے چار میچوں کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا جبکہ باقی تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 انگلینڈ اور پاکستان کے مابین سات میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی جب کہ 20 ستمبر کو ہونے والے میچ کی تمام رقم وزیراعظم فنڈ ریلیف میں عطیہ کی جائے گی تاہم پہلا میچ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اس میچ کی ٹکٹ خرید کر وزیر اعظم کے سیلاب ریلیف فنڈ میں رقم عطیہ کرنے میں پی سی بی کی مدد کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی سات T20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے ایک متحرک کمنٹری پینل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے معروف کمنٹیٹر ڈیوڈ گوور اور مارک بچر اور پاکستان کے کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے سات میچوں پر کمنٹری کریں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور یہ میچ اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اہم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version