Advertisement

آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

بلاول

بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔

 جمہوریت کے عالمی  دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت عدم مساوات اور پولرائزیشن سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، ذاتی مقاصد کےلئے مفاد پرستوں کی جانب ڈس انفارمیشن اور افواہیں پھیلانا ایک روایت بنتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے، پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دنیا کی پہلی مسلمان خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام مضبوط جمہوریت کے لیے ثابت قدم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version