Advertisement

دوست ممالک سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

سیلاب متاثرین کی امداد

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کے تحت متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ روز 4 خصوصی جہازوں کے ذریعے خوراک، طبی امداد، خیموں سمیت دیگر امدادی سامان کراچی پہنچا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سے  اب تک پہنچنے والی امدادی سامان لانے والے طیاروں کی  تعداد 31 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترکی ریڈ کریسنٹ کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان پاک ایران بارڈر پر پاکستان ریڈ کریسنٹ کے وفد کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مدادی سامان میں دو سو ٹینٹ،انیس سو کمبل،تین سو میٹریس و دیگر امدادی سامان شامل ہے۔

اسکے علاوہ ترکی ہلال احمر کے طرف سے مزید دو ٹرینوں پر مشتمل امدادی سامان جلد ایران کے راستے سے پاکستان پہنچ جائینگے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اب تک دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے جانے والی 56 پروازیں موصول ہو چکی ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چھبیس، ترکی نے گیارہ، چین نے چار، قطر نے چار، فرانس، ازبکستان، ترکمانستان اور اردن نے ایک ایک پروازیں بھیجیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ نے بھی دو پروازیں بھیجی ہیں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے تین اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب کے لیے دو پروازیں روانہ کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version