Advertisement

کراچی کے عوام کا مقدمہ کوئی لڑنے کیلئے تیار نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے ووٹ دیئے لیکن ان کا مقدمہ لڑنے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے کہ ‏کے الیکٹرک کے بلوں میں چارجز کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت بلوں میں لگنے والے الیکٹرسٹی چارجز کے اربوں روپے کا حساب دے اور فیول ایڈجسٹمنٹ اور میونسپل چارجز سمیت تمام ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  2005 سے لیکر اب تک جو حکومت آئی سب نے کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دیا اور اس وقت بھی یہ حکومت ان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ مل کر اس سے جان چھڑائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف فراہم نہیں کررہی ہیں، تمام حکومتی جماعتیں کے الیکٹرک کو سپورٹ کررہی ہیں اور کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کھڈوں کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ہیں لیکن سندھ حکومت بھتہ لینے میں مصروف ہے، یہ ظلم کسی صورت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے عوام سے ہر طرح کے ٹیکسز تو وصول کیے جاتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں کیے جاتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  عوام سندھ حکومت کے ان ٹیکس اور بھتہ کو مسترد کرتی ہے جس میں جماعت اسلامی نے فصیلہ کیا کہ یہ لڑائی عوام کے ساتھ مل کر لڑیں گے اور اس لئے ہم نے اس ریفرنڈم کا فصیلہ کیا ہے اور ہر صورت میں مافیاؤں سے نجات دلائے گی۔

انہوں نے  کہا کہ جماعت اسلامی کسی صورت میں بھی بھتہ وصولی ٹیکس قبول نہیں کرے گی اور شہریوں کی ترجمانی کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ پارٹیاں بکتی رہی ہیں، ہمارا مینڈیٹ فروخت ہوتا رہا ہے لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تاجر تنظیموں کی جانب سے کے الیکٹرک  کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگر ٹیکسوں اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر اضافی وصولیوں کے خلاف”عوامی ریفرنڈم“کے سلسلے میں کوآپریٹو مارکیٹ، صدر میں ریفرنڈم کیمپ کادورہ  کیا۔

Advertisement

س موقع پر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران و رہنما بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version