Advertisement

سیلاب کی تباہ کاریاں، مزيد 20 افراد جاں بحق

سیلاب

سیلاب

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں  بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 20 افراد  جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں 17 ، بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 20 لاکھ 16 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار 863 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے ہر عمر کا فرد متاثر ہورہا ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی قلت بھی متاثرین کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے سندھ:

سندھ حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مشترکہ سروے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق ان کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری یونین کونسل کے نمائندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سروے کمیٹیوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت تمام متاثرہ اضلاع میں ضلعی نگران کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version