Advertisement

پاکستان میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جاوید لطیف

جاوید لطیف

جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مذہب کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے، عمران خان کہتے ہیں اداروں میں میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

‘عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں’

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر ہوتی ہے لیکن دہشت گردی کی دفعات عدالت ختم کر دیتی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران سے ملتی ہیں اور عمران اداروں کے خلاف سخت موقف کے سامنے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کہتے ہیں ایکس وائی کا فون آئے تو اس کو واپس اسی طرح دھمکی دو، پہلے نام تو بتاؤ، اگر ہمیں کال آتی تھی تو ہم تو نام سامنے لے آتے تھے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ خود اعتراف کرتے ہیں ایجنسیاں میرے دور میں بل پاس کرواتی تھیں اب کہتے ہیں اپنے بل بوتے پر آیا ہوں۔

‘اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دینگے’

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہیں کہ وہ آپکے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا، آپ علماء بورڈ کے علماء کو اس لیے ہٹا دیتے ہو کہ مخالفین کے خلاف فتوے دو۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان بے شک مقدمے درج کر کے انتقامی کارروائی کرے لیکن اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے، عمران خان قرآنی آیات کا من پسند ترجمہ بند کرے۔

Advertisement

‘ہر فورم پر اپنا کیس ثابت کروں گا’

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف دہشت گری کے مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنا لیں، اسلامی نظریاتی کونسل یا شریعت کورٹ مجھے اور عمران خان دونوں کو بلا لے، ہر فورم پر اپنا کیس ثابت کروں گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا، عمران نے آج تک نہیں کہا کہ میں نے جو بار ہا کہا وہ میری غلطی تھی یا لاعلمی ہے۔

‘عمران پاکستان کے اسلامی تشخص پر وار کر رہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ کل عمران کے جلسے کے تمام انتظامات جس نے کیے وہ بھی ہمارے علم میں ہے، ہمیں عمران کی امریکی سفارتکار سے ملاقات کی ڈیمانڈز کا بھی علم ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمرانی خطرہ ناصرف پاکستان بلکہ پاکستان کے مسلمانوں کے ایمان پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں، عمران پاکستان کے اسلامی تشخص پر وار کر رہے ہیں، اس معاملے کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایف آئی آر پر عدالت سے ضمانت نہیں کروانا چاہتے ہیں، میری جماعت فیصلہ کرے گی کہ اس حوالے سے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version