ضلع کرم؛ سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، تین جوان شہید

راولپنڈی: ضلع کرم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے پاکستانی جوانوں پر فائرنگ کی۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 32 سالہ نائیک محمد رحمان، جمرود، خیبر کے 34 سالہ نائیک معاویز خان اور مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

