Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاک بحریہ

پاک بحریہ

ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹرز، 6 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس، 2 ٹینٹ سٹی متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں، دونوں ٹینٹ شہروں میں 7139 افراد کی گنجائش ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ بحریہ کے 56 میڈیکل کیمپس میں 38 ہزار 496 مریضوں کا علاج کیا گیا اور مختلف اضلاع میں 1262 ٹن راشن، 3310 خیمے اور 5 لاکھ 90 ہزار 577 لیٹر پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 46 موٹرائزڈ بوٹس اور 2 ہوور کرافٹوں سے پھنسے ہوئے 14 ہزار 779 افراد کو بچایا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اندرون سندھ میں 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے ہیں اور اب تک 50 پروازیں میں 465 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 3505 پیکٹ اور 300 کلو ادویات تقسیم کیں۔

Advertisement

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کی 8 ڈائیونگ ٹیموں نے پاکستان بھر میں متاثرہ علاقوں میں 26 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے ہیں۔

پاک فضائیہ کی امداد اور بچاؤ کی کوششیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں کی 90 اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی 92 جبکہ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 54 پروازیں کی گئیں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1521 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4800 خیمے، 2 لاکھ 16 ہزار 4 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 2584 ٹن راشن، ایک لاکھ 96 ہزار 677 لیٹر پینے کا پانی تقسیم کیا جبکہ پاک فضائیہ کے 19 ٹینٹ شہروں میں 18 ہزار 441 افراد مقیم ہیں، متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپ اور 44 میڈیکل کیمپ کام کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاک فضائیہ پی اے ایف سندھ کے نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص، تلہار، جیکب آباد، سہون، پرپتھو میں امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ بلوچستان کے سمنگلی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ ، پنجاب میں راجن پور اور ڈی جی خان میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ گلگت بلتستان، اسکردو، غذر، نلتر، گانچھے اور کے پی کے میں نوشہرہ، چارسدہ، خاصگی، سیدو شریف، شانگلہ، لارام میں توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

Advertisement

عطیات

سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اب تک 6855.7 ٹن خوردنی اشیاء اور 1203 ٹن غذائی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 45 لاکھ 97 ہزار 569 مختلف ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک 6452.3 ٹن خوراک اور 1165.3 ٹن غذائی اشیاء تقسیم کی جا چکی ہیں، اب تک 43 لاکھ 30 ہزار 611 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version