Advertisement

سرکاری اسکولز میں کتابیں تقسیم نہ ہونے کی شکایت، وزیر تعلیم نے ایکشن لے لیا

سرکاری اسکولز میں کتابیں تقسیم نہ ہونے کی شکایت پر وزیر تعلیم سردار شاہ نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ نے حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول میں اچانک دورہ کر کے کتابیں برآمد کر لیں، اسکول کے ویئر ہاؤس میں دو ہزار سے زائد بچوں کی کتابیں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابیں جنوری 2022 میں ایجوکیشن افسران کے حوالے کی گئیں تھیں ، ای ڈی او نے کتابوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے بجائے ویئر ہاؤس میں رکھوا دیا تھا۔

سردار شاہ نے کہا کہ اگر یہ اسکولز کی کتابیں ہیں تو وئیر ہاوس میں کیا کر رہی ہیں؟ یہ کتابیں بچوں کے پاس ہونی تھیں، مجھے شکایات تھیں کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں اسکول میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کتابوں کو پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انکوائری کے بعد مزید کارروائی ہو گی، یہ کتابیں 500 سے 1000 بچوں کو ملنی تھیں۔

صوبائی وزیر نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version