Advertisement

پاکستان میں مویشیوں کی ہلاکتوں کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، ورلڈ بینک

مہنگائی

مہنگائی

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے کو نقصان اور مویشیوں کی ہلاکتوں کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ورلڈ بینک نے اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ می بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزید 1 کروڑ 54 لاکھ افراد غربت کا شکار ہونگے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کی نمو رواں مالی سال 1.4 فیصد سے 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے اور  رواں مالی سال پاکستان کے زرعی شعبے کی نمو منفی ہونے کا امکان ہے۔

 ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے گندم، کپاس، مکئی اور گنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی وجہ سے محصولات میں کمی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کو نقصان اور مویشیوں کی ہلاکت کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، پرائمری بجٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق سیلاب سے عوام کے اثاثوں، مویشیوں کے نقصان کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version