Advertisement

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، عبدالقادر پٹیل

قادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل نےکہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، یہ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای او سیز اور آغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں ادویات، بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے6 اضلاع میں مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جایں گے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع میں لسبیلا جعفر آباد،نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے8 اضلاع کل 4سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان پشاور ٹانک نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ، دیر لوئر شامل ہیں جبکہ پنجاب کے2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور ایک سوطبی کیمپس قائم کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 3 سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے ، سندھ کے اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، بدین، شکارپور اور کشمور شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version