Advertisement

زلزلوں اور سیلاب سے پاکستان میں ہر سال سوا 2 ارب ڈالرز کے نقصانات کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ زلزلوں اور سیلاب سے پاکستان میں ہر سال سوا 2 ارب ڈالرز کے نقصانات کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی سنا دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستان قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہر سال سوا دو ارب ڈالر کے نقصانات اور ایک ہزار سے زائد اموات کے خدشات ہیں، غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے پاس صرف ڈیڑھ سے 2 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے، پاکستان بھاری قرضوں اور مالی خسارے سے دوچار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں صوبوں کے ہنگامی مالی وسائل کا کوئی تخمینہ ہی نہیں ہے، ملک میں سیلاب معاشی طور پر زلزلوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، سیلاب سے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا نقصان زلزلوں سے ہونے کا اندیشہ ہے۔

Advertisement

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلوں سے سالانہ 863 افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ، 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد زلزلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، سیلاب سے سالانہ 234 ہلاکتوں اور 6 لاکھ 78 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلند قرضے اور مالی خسارے سے دوچار پاکستان کی 50 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، زلزلے، سیلاب اور غربت کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version