Advertisement

سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے والے افرادکاجذبہ قابل قدر ہے، پرویزالہٰی

پرویز الہٰی

الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، پرویزالہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے والے افراد کا جذبہ قابل قدر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے سیالکوٹ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیالکوٹ کی سیاسی و کاروباری شخصیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کووزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ کے چیک دیئے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2کروڑ روپے کا چیک دیا گیا جبکہ قیصر بریار نے بھی وزیراعلیٰ فلڈر یلیف فنڈ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے جبکہ سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے والے افراد کا جذبہ قابل قدر ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی پائی پائی سیلاب زدگان کی آباد کاری پر خرچ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ فنڈز کی شفاف تقسیم کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے، وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم اصل حقدار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنیوالوں میں عثمان ڈار،قیصر بریار،سلیم بریار،چودھری اخلاق،علی اسجد ملہی،خواجہ مسعود،سرفراز بھٹی،حسن خاور،مارکیٹ کمیٹی کے ضیاء چودھری، صوبائی مشیر عامر سعیدراں اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version