Advertisement

حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے، مراد سعید

مراد سعید

تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راوئنڈ شروع ہوچکا ہے، بہت جلد آپ بڑی اور اچھی خبریں سنیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کمرشل فلائٹ میں جاتے تھے یہ خصوصی طیارے میں لشکر سمیت جاتے ہیں ، جن ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں ان کا ایک دن کا خرچہ لاکھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈونلڈ لو کے سامنے ان کے سر جھکے ہوئے ہیں ان کے آگے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ڈونلڈ لو کا سازش کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے لوگ تباہ ہوگئے ہیں کھلے آسمان کے نیچے ہیں جبکہ بلاول زرداری جو وزیر زیرو تفریح لگا ہوا ہے وہ سب آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مِلک میں مہنگائی ہے کسانوں کی کوریج ہر پابندی لگا دی اور جب بول نے آواز اٹھائی تو بول نیوز کو بند کردو صحافیوں کو چپ کروا دو بس ان کا یہ کام ہے۔

 مراد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی مظاہرہ کررہے ہیں یہ  ان کے ساتھ زیادتی ہے، ان کو فارن ایجنٹ بنا دیا ووٹ کا حق چھین لیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنی حقیقی آزادی کے لئے کھڑے ہیں جیسے پاکستان میں لوگ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version