Advertisement

سیلاب سے کئی جنگلات متاثر، وزارت جنگلات نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف

وزارت جنگلات سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفاری، چھانگا مانگا میں باؤنڈری وال، سیکیورٹی کیمرہ سسٹم منظم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر، سفاری پارک، جلو پارک، چھانگا مانگا سمیت دیگر سائٹس کے دوروں پر کئی امور میں بہتری کی ضرورت کو محسوس کیا گیا ہے۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ ان مقامات پر جانوروں کی بریڈنگ نہ ہونے پر مجھے سخت تشویش ہوئی اور اس کوتاہی پر رپورٹ طلب کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر خاص دن پر ٹارگٹڈ شجر کاری کا بھی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی اثرات کا تخمینہ فی الوقت لگانا مشکل ہے تاہم یہ طے ہے کہ نقصان بہت بڑا ہے جس کا ازالہ کرنے کیلئے خاصا وقت درکار ہو گا۔

واضح رہے کہ سیلاب کے باعث ریلوے کی پٹڑیاں بھی متعدد جگہوں سے اکھڑ گئی ہیں، زیادہ تر ریلوے ٹریک سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے علاقوں میں متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور اور کراچی سے پورے ملک کو جانے والے 12 لاکھ 46 ہزار مسافر متاثر ہوئے جبکہ مال برادر ٹرینیں نہ چلنے سے تاجروں کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کا ٹرین آپریشن مزید 2 روز تک بند رہے گا، مال بردار ٹرینوں کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ترجمان نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی روزانہ 5 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، لاہور سے فیصل آباد اور ملتان ٹرین جا رہی ہے، لاہور کراچی سے چلنے والی تقریبا 170 سے زائد میل، ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کا آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version