Advertisement

بٹوارے کے وقت پاکستان کے حصے کے 11 ارب 30 کروڑ نہ ملنے کا انکشاف

بٹوارے کے وقت سے پاکستان کے حصے میں آنے والے 11 ارب 30 کروڑ روپے نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بول نیوز کو دستیاب اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان کو اس معاملے کے حل کے لیے بھارت  اور بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ تصفیہ کرنا  چاہیے۔

بھارت نے 75 سال میں خطیر رقم پاکستان کے حوالے نہ کی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل حکومت پاکستان کے فنانس ڈپارٹمنٹ کو بار بار یاد دہانی کراتے رہتے ہیں کہ سفارتی چینلز کے ذریعے دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ یہ مالی سیٹلمنٹ کا معاملہ اٹھائیں۔

 یاد رہے کہ تقسیم ہند کے وقت سے اثاثوں کے شیئرز کے 11 ارب 30 کروڑ روپے بھارت کے ذمہ واجب الادا ہیں۔

Advertisement

دستاویزات میں اسٹیٹ بینک نے  انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے 58924 کلو گرام سے زائد سونے کے 100 فیصد ذخائر رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version