Advertisement

سندھ حکومت بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، ناصر شاہ

ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثر علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔

ناصر شاہ نے وفد کے ہمراہ نوابشاه ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں مون سون کی رکارڈ بارشوں کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، نقصان کے ازالے کیلئے حکومت سندھ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ بارش متاثرین کی بحالی کو یقینی بنا کر انہیں واپس اپنے گھروں کی جانب منتقل کیا جائے، سندھ حکومت وفاقی حکومت اور دیگر دوست ممالک کی مدد سے بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، متحدہ عرب امارات کے شیخ حمدان بن زید کی جانب سے اس مشکل وقت میں سب سے پہلے رلیف کا سامان بھیجنے کے ساتھ اپنا اعلیٰ سطحی وفد بھی بھیجا گیا ہے۔

یو اے ای وفد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور بارش متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینا اور انہیں مزید رلیف فراہم کرنا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version