Advertisement

وزیر صحت کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری

قادر پٹیل

وزیر صحت  کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت  عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

 ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں  میں کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ڈریپ کی ٹیم نے  کراچی میں دو بڑی کاروائیاں کی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سندھ پولیس کے ہمراہ سعود اباد ریڈ کیا جہاں پر ان رجسٹرڈ ادویات کی پروڈکشن جاری تھی۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کا کہنا ہے کہ خام مال پیکنگ میٹریل اور تمام ادویات کو قبضے میں لیکر سیل کر کے پولیس نے ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisement

 اسکے علاوہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں  فارما ڈسٹری بیوٹر گلشن اقبال  پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران بغیر وارنٹی کے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ساییکو ٹراپک  نارکوٹکس یعنی نشے کی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر صحت  عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف بھر پور قانون کارروائی کی جائے گی، جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کیف کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہم کوالٹی اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

 عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version