Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف

کراچی ایئرپورٹ

کراچی ایئرپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایوی ایشن کمپنی کے کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے بڑا اسٹینگ آپریشن کیا اور  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کی نااہلی سامنے لے آیا۔

بول نیوز کے مطابق کے کے ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کے پنکھے اور دیگر سامان چوری ہوگئے، کروڑوں روپے مالیت کے جہاز مٹی تلے دب گئے جس کی وجہ سے جہازوں پر مٹی کے ڈھیر جمع گئے۔

نجی ایوی ایشن کمپنی کا سیل کرنے کے بعد جہازوں کی نگہبانی سی اے اے نہ کرسکا جس کے باعث فضا میں اڑنے والے نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہاز خراب ہوگئے۔

نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہاز سی اے اے حکام کے رحم وکرم پر

بول نیوز نے ایکسکلوزو فوٹیجز حاصل کرلئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ  پر کھڑے جہاز کے ٹائر پنچر ہیں اور مٹج تلے دب کر جہازوں کو اڑنے میں مدد دینے والے پنکھے (پروپیلر) بھی چوری ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سی اے اے کا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ

Advertisement

اس کے علاوہ سی اے اے کی طرف سے سیل کیی گئی کے کے  ایوی ایشن کمپنی کے چار میں 2 جہازوں کے پروپیپلرز (پنکھے) بھی چوری ہوگئے اور جہازوں پر مکڑیوں نے جالے بھی بنا لیے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کو سی اے اے حکام کے رحم وکرم پر چھوڑا تھا اور اب کے کے ایوی ایشن کمپنی کی کروڑوں روپے مالیت کی سرمایہ کاری سی اے اے کے باعث ڈوب رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version