Advertisement

شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغاوت کیس میں گرفتار و سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کی منظوری کے بعد سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کر دیا۔

شہباز گل کی سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے موقعے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

اس موقعے پر جیل کے باہر استقبالی کارکنوں نے عمران خان اور شہباز گل کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

میڈیا نمائندوں نے گاڑی میں سوار شہباز گل کو روک کر گفتگو کرنے کی کوشش کی تو شہباز گل نے ہاتھ ہلا کر گفتگو سے انکار کر دیا۔

Advertisement

 شہباز گل کی گاڑی کا رخ اڈیالہ سے راولپنڈی کی جانب آنے کے بجائے موٹر وے چکری انٹر چینج کی جانب موڑ دیا گیا جس کے بعد کارکن اور میڈیا بھی واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی پانچ لاکھ روپوں کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version