Advertisement

نیب نے منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کردی

منظور وسان

نیب ہیڈکوارٹر نے پی پی رہنما منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری کے معاملے پر نیب نے منظور وسان کو کلین چیٹ دے دی ہے۔

نیب نے منظور وسان کے خلاف جاری انکوائری بند کردی ہے اور اس سے متعلق رپورٹ بھی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

اس حوالے سے نیب پراسکیوٹر   کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا جس کی بنیاد پر پی پی پی رہنما کیخلاف مزید انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔

اس کیس میں یب کی جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری شروع کی گئی تھی جس دوران منظور وسان کی آمدن سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کی فائنڈنگز کی بنیادی پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد نیب حکام نے منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی سفارش منظور کرلی ہے ۔

خیال رہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جارہی ہے جو کہ 2005 سے 2019 کے اثاثوں کی انکوائری کی تھی  تاہم اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انوسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version