Advertisement

وزیرِ اعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر برطانوی ہم منصب کو تعزیتی خط

وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی وزیرِ اعظم الزبتھ ٹرس کو تعزیتی خط لکھا گیا ہے۔

خط میں وزیراعظم نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب   اور ان کے توسط سے شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے دولتِ مشترکہ کیلئے خلوص اور انکی انتھک نگرانی میں یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی آزاد ممالک کی تنظیم بن گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصہ تک عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے خدمات کے باوجود ملکہ الزبتھ کی شخصیت اور انکی موجودگی یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر کے لوگوں کیلئے اتحاد اور اخوت کی طاقت کا نشان بنی۔

Advertisement

وزیراعظم کا خط میں کہنا تھا کہ یونائیٹڈ کنگڈم اور دولتِ مشترکہ کی سربراہ کے طور پر پاکستانی عوام کے ملکہ الزبتھ کیلئے ہمیشہ احترام اور عزت کے جذبات رہے اور دہائیوں پر محیط انکی حکومت کے دوران پاکستانی عوام اور ملکہ الزبتھ کے درمیان اس عزت و احترام کے رشتے میں مضبوطی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی تمام تر ہمدردیاں برطانوی شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version