Advertisement

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

ڈینگی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 97 ہوگئی (فائل فوٹو)

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

بلوچستان کے بھی دواضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں،  گوادر اور ضلع کیچ میں ایک ہفتے میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں 41 جبکہ گوادر میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 54 کیسز گوادر اور تربت میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کو ان ہی اضلاع میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 284 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  پشاور سے 126,  مردان 66اور نوشہرہ اور ہری پور سے 22کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1ہزار 729ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 5ہزار  264ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ ڈینگی مچھرسے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Advertisement

ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کا نیا حکم نامہ جاری

 کراچی میں ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں تعلیمی اداروں میں ایک ماہ تک پی ٹی اور اسمبلی پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ  اسٹوڈنٹس کو مکمل آستین اسکول ڈریسز پہننے کی ہدایت کی جائے اور تعلیمی اداروں میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈینگی پھیلاؤ روکنے کے لیے پہلے سے کھڑے پانی کی نکاسی اور اسپرے کیا جائے، ڈینگی مچھر ہونے پر اسکول انتظامیہ فوری متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
پاک فوج کی ایک اور بڑی کامیابی، طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ تباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version