فیٹف کا پاکستان میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ماہ اگست تک کی پاکستان بارے رپورٹ جاری کردی ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے ماہ اگست تک پاکستان میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ کی بین الاقوامی ریٹنگ میں 40 سفارشات پر عملدرآمد کا اعتراف کیا ہے۔
فیٹف نے اپنی رپورٹ میں ایکشن پلان کے اہداف حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ فیٹف سیکرٹریٹ نے پاکستان کی اپ گریڈنگ بھی جاری کردی ہے جب کہ اب کسی بھی شق پر عملدرآمد باقی نہیں رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیٹف کی وائٹ لسٹ میں جانے کیلئے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے، حمزہ شہباز
تازہ ترین رپورٹ بول نیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق پاکستان کو عمومی طور پر کمپلائنس میں کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق صرف ایک شرط پر پاکستان کو ستمبر میں مکمل کمپلائنس کی رپورٹ پیش کرنا ہے۔
اس رپورٹ کی آن سائٹ فیٹف کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ہونے پر وائٹ ڈکلیئر کیا جائے گا جب کہ یہ عمل 18 تا 21 ستمبر کے فیٹف جائزہ اجلاس میں مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News