Advertisement

عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفطاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان ’زائرین معاہدے‘ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ میں اضافہ اور دیگر سفری سہولیات کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقعے پر پاک، عراق زائرین معاہدے کی یادداشت پر رواں برس دستخط کرنے، زائرین کی سفری سہولت کیلئے کراچی اور بصرہ کے درمیان جلدفیری سروس شروع کرنے، عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر داخلہ نے اس دوران اربعین کے موقعے پر پاکستانی زائرین کے ویزوں کی تعداد میں خصوصی اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اربعین امام حسین کیلئے 60 ہزار پاکستانی زائیرین کو ویزا جاری کرنے پر عراقی سفیر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان، عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں؛ ہماری طرف سے معاہدہ حتمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت سے زائرین معاہدے کی جلد توثیق کی درخواست ہے، پاکستان سے لاکھوں عقیدت مند ہر  سال کربلا معلے، بغداد شریف اور نجف جاتے ہیں، معاہدے سے زائرین کو نواسہ رسول امام حسین کیلئے بہترین ویزا اور سفری سہولیات میسرہوں گیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص ہو گا، پیشہ وارانہ ٹور آپریٹرز دستیاب ہونگے، پاکستان بصرہ اور کراچی کے درمیان فیری سروس کا آغاز بھی بلاتاخیر کرنے کا خواہشمند ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عراقی وزیر داخلہ نے میری درخواست پر اربعین امام حسین کیلئے کربلا جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کیا، ان کا شکرگزار ہوں، پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعے عراق داخل ہونے کی اجازت پر بھی عراقی حکومت کا شکرگزار ہوں۔

عراقی سفیر کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور انتہائی دیرینہ ہیں، زائرین معاہدہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات میں وسعت اور مضبوطی لائیگا، معاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے بہترین ویزا سہولیات میسر ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version