Advertisement

کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روکنا کراچی کی ایک بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جج کا کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روکنا کراچی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عوامی ریفرنڈم چھٹے اور آخری روز مکمل ہونے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ادارہ نور الحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی رائے کے مطابق عوام کو کے الیکٹرک نہیں چاہئے لوگ اسکا لائسنز کینسل کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ریفرنڈم کا آخری دن ہے تو عوام  بڑھ چڑھ اپنے رائے دے اور ہم عوام کی رائے عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی ہے جبکہ تمام بلدیاتی ادارے انکے قبضے میں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مرتضی وہاب تین ارب روپوں کے لئے آنسو بہا رہے ہیں یہ بتائیں کہ بل بورڈز کے جو پیسے آتے ہیں وہ کہاں ہیں اور موٹر وہیکل ٹیکس صوبائی حکومت لیتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب جس اختیار کا رونا رو رہے ہیں وہ ان کی پارٹی ہی کھا رہی ہے اور تمام بلدیاتی ادارے انکے قبضے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے سارے فیصلے کراچی کے منتخب میئر کو کرنے چائیے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں الیکشن کروانے سے مراد علی شاہ کیسے روک سکے ہیں جبکہ یہ الیکشن مزاق نہیں ہیں یہ ہماری زندگی کا مسئلہ ہے اور الیکشن کے اگے بڑھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version