ماڈرن طیاروں کی شمولیت سے میری ٹائم نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میں ماڈرن طیاروں کی شمولیت سے میری ٹائم نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ATR-77 کی شمولیت اور اپ گریڈ شدہ ATR-79 کی رول آؤٹ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے بحریہ ہند میں تبدیل ہوتی اسٹریٹجک صورتحال پرروشنی ڈالی اور کہا کہ نئے طیارے کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔
جنرل ندیم رضا نے مزید کہا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے اور ماڈرن طیاروں کی شمولیت سے میری ٹائم نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ پاک بحریہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کسی بھی مذموم کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نئے شامل کیے گئے اور اپ گریڈ کیے گئے ہوائی جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں جو پی این فلیٹ کو آپریشنل لچک فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

