Advertisement

پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور انصاف لائرز فورم کا مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں۔

‘پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہوگیا’

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہوگیا ہے، آج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی جارہی ہے، پاکستان اس وقت وجودی خطرات سے دوچار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کسان اس وقت سراپا احتجاج ہیں، آج زرعی شعبہ فائدہ مند نہیں رہا، بارشوں اور سیلاب سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔

Advertisement

‘ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے’

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں قرضہ اتارنے کے لیے بھی قرضے کی ضرورت پڑ رہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد شرح نمو گر گئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پارلیمنٹ سے باہر ہے، اپوزیشن بینچوں پر آج سرکاری اپوزیشن بیٹھی ہے۔

‘یہ کونسی ملکی خدمت ہے کہ لائیو ٹیلی تھون پر بھی قدغن ہے’

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا جمہوری معاشرہ ہے، آج میڈیا آزاد نہیں ہے بول نیوز کو بند کیا گیا، ایسا آخر کیوں کیا جارہا ہے؟ کون کررہا ہے؟ کیبل اپریٹرز کو کالز کر کے کون دھمکیاں لگا رہا ہے؟

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی لائیو ٹیلی تھون کو دکھانے سے روکا گیا، یہ کونسی ملک کی خدمت ہے کہ جب لائیو ٹیلی تھون پر بھی قدغن ہے، انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version