Advertisement

عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں، فریال تالپور

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے فریال تالپور سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی جس کے دوران سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی بحالی سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں صوبائی وزراء نے غیر معمولی بارشوں کے بعد ہونے والے حالات کے پسمنظر میں اپنے محکموں کو درپیش چیلنجز اور اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

فریال تالپور کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مشکل گھڑی میں ساتھ دینا مضبوط دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی دلیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر معمولی بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں، عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں سندھ کے وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، جام خان شورو اور سید سردار شاہ، ارکانِ سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، قاسم سراج سومرو، سعدیہ جاوید اور پرونشل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version