آئی پی یو ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممبر ممالک کے دو روزہ سیمینار کا آغاز

“ایشیاء پیسیفک کی پارلیمانوں کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تیسرے بین الپارلیمانی یونین علاقائی سیمینار” کا آغاز ہوچکا ہے۔
سیمینار کا آغاز پاکستان کے قومی ترانہ اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ سیمینار کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اور صدر آئی پی یو مشترکہ طورپر کررہے ہیں۔
سیمینار کے آغاز پر صدر آئی پی یو گبریلا چواز نے آئی پی یو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے اور اسکے اثرات بہت سے لوگوں نے کتابوں میں پڑھے ہوں گے لیکن میں نے پاکستان میں اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے بہت بڑی تباہی آئی ہے جبکہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب سیلاب اور بارش سے 30 ملین لوگ متاثر ہوئے جس میں تین ہزار لوگ جان سے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور ایسی صورتحال سے نمبٹنے کے کیے عالمی برادری کا اتحاد بہت اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اور خاص طور پر بڑی معیشیتوں کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی:
اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے کہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ تو نہ ہونے کے برابر ہے مگر دوسروں کے کئے کی سزا بہت بڑی مل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہپاکستان تو موسمیاتی تبدیلی کا شکارہوگیا کل دوسرے ممالک شکار ہوسکتے ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی سیمنار میں شرکت نہیں کرسکیں جبکہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم کو آج خطاب کرنا تھا۔
National Assembly of Pak under able & visionary leadership of Speaker @RPAPPP is all set to host the 3rd IPU Regional Seminar on achieving SDGs for Parliaments of Asia-Pacific region .
Join & support his call for help of thirty million flood-ravaged Pakistanis
#IPUinPakistan pic.twitter.com/nU8ZsIjw8Q— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) September 13, 2022
خیال رہے کہ قومی اسمبلی دو روزہ تقریب کی میزبانی کر رہی ہے ۔
سیمینار کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کمزوریوں کو اور خاص طور پر ایشیا پیسیفک کے خطے میں، عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
آئی پی یو سیمینار آج دس بجے سے ساڑھے چار بجے تک پارلیمنٹ ہاوس میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے ایران،سری لنکا اور کوریا کے پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ ہیں مالدیپ اور نیپال کے وفود آئی پی یو سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ ہیں آزربائیجان اور ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی خصوصی دعوت پر آئی پی یو سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
قومی اسمبلی کی طرف سے سیمینار کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سیمینار کا پہلا سیشن آج دس بجے سے پونے گیارہ بجے تک ہوگا جبکہ سوا گیارہ بجے کے بعد ایوان اور کمیٹی رومز میں وفود کے درمیان الگ الگ مباحثے ہوں گے ۔
اسکے علاوہ آج آئی پی یو رپورٹ بھی جاری کی جائے گی اور آج کا سیشن ساڑھے چار بجے مکمل ہوگا ۔
کل مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہکل مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News