Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں جب کہ اب تک 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ 39 امدادی سامان کے طیارے راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔

ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 امدادی طیارے کراچی اور راولپنڈی بھیجے، امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 امدادی طیارے سکھر، کراچی اور راولپنڈی بھیجے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے ہیں جب کہ ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن، نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 8 اور عالمی ادارہ برائے خوراک نے 3 امدادی طیارے پاکستان بھیجے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version