Advertisement

انفارمیشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن سے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق نئی پالیسی طلب کرلی

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن سے  توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق نئی حکومتی پالیسی طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان انفارمیشن کمیشن نے توشہ خانہ  عملدرآمد کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم کی سربراہی میں انفارمیشن کمشنرز فواد ملک اور زاہد عبداللہ پرمشتمل تین رکنی کمیشن نے زاہد عبداللہ کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی  توکابینہ ڈویژن کے حکام کمیشن کے سامنے پیش  ہوئے ۔

اس دوران کمیشن نے کابینہ کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا نئی پالیسی کا اطلاق ماضی سے کیا جاسکتا ہے؟ممبر کمیشن فواد ملک کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کا اطلاق پرانے فیصلوں پرنہیں ہوسکتا۔

چیف انفار میشن کمشنر محمد اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تو اپنے تحفے جمع کرادیئے ہیں،معلومات کو چھپانا درست عمل نہیں، 29 جون کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔

Advertisement

کابینہ ڈویژن کے حکام نے کہاکہ پالیسی کے ماضی سے اطلاق   کے بارے میں منظوری کے بعد پتہ چلے گا۔

بعد ازاں کمیشن نے اس کیس کو توشہ خانہ کے دیگر مقدمات کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے تمام مقدمات کی سماعت چھ اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version