کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ چند مقامات پر کام کی رفتار سست ہونے پر وزیر بلدیات سخت برہم بھی ہوئے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور تمام منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنا کام بہترین طریقے سے سرانجام دے رہا ہے مگر کچھ جگہوں پر شکایات ہیں جن کا فوری حل ہونا چاہیئے۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات واٹر بورڈ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے اور مسائل کا حل کررہا ہے۔
صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات ہوں اور انھیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

