Advertisement

ہیلتھ کیمپس میں بچوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، وزیر صحت

عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیمپس میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیمپس قومی و صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز اور آ غاخان ہسپتال کے اشتراک سے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سیلاب ذدہ علاقوں میں 25 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد دی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 4 اور سندہ میں 5 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

 وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کیمپس میں ادویات اور بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے  انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version