Advertisement

ارشد شریف کے خاندان کا درد جموں کشمیر کے ہر گھر کا درد ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے خاندان کا درد جموں کشمیر کے ہر گھر کا درد ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آرٹس کونسل میں تصویری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر پورا پاکستان سوگ میں ہے، ارشد شریف کے 5 بچے ہیں جو نہایت لائق ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ روز جموں کشمیر میں صحافیوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بھارتی فوج ان کی لاشوں پر بوٹ گاڑھتے ہیں، ارشد شریف کے خاندان کا درد جموں کشمیر کے ہر گھر کا درد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی سرکار نے دنیا بھر کے قوانین توڑے، کشمیریوں کو انسان نہیں سمجھا، کشمیریوں پر ظلم ہوا تو قدرت نے دنیا کو کورونا کی آزمائش دی، جموں کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، ان ہتھیاروں سے ماس پگھلتا ہے، پیلٹ گن استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے کتوں کی فوج بھی رکھی ہوئی ہے، سید علی گیلانی کے ساتھ زیادتی ہوئی، میت گھسیٹی گئی، اشرف صحرائی جیسے رہنما کو بھی جیل میں زہر دیا گیا، ریڈ لائنز کی بات ہوتی ہے، پاکستان کا پانی کشمیر سے آرہا ہے، پاکستان کی 60٪ صنعت کشمیر کے پانی سے چل رہی ہے۔

Advertisement

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم جموں کشمیر کے لیے کیوں تحریک نہیں چلاتے ہیں؟ جناح کی دی گئی آزادی کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، سیاسی جماعتیں کاش بھارتی سفارتخانے کے باہر بھی دھرنا دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version