Advertisement

مقبوضہ کشمیر جلد بھارت کے قبضے سے آزاد ہو جائے گا، سلطان محمود چوہدری

سلطان چوہدری

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو کر رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج واشنگٹن میں میری لینڈ کے مقام پر کشمیری کمیونٹی کا جلسہ ہوا ہے۔

 جلسے کی صدارت ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کی جبکہ جلسہ سے میزبان راجہ لیاقت کیانی، آفتاب شاہ، سردار آفتاب روشن، سردار ظریف خان، سردار زبیر خان، پروفیسر سعید خان،سیماب شفیق، عرفان یعقوب، رضا ء الدین صدیقی، شعیب ارشاد، سردار ارشاد، راجہ علی، ماجد، آصف خان، مقصود خان، عابد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چولستان ڈویلپمنٹ کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فاروق احمد خان اور اُن کی اہلیہ نے بہاولپور کی نوابی ٹوپی اور بہاولپور کی روایتی اجرک بھی پیش کی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناجائز ہتھکنڈوں سے اپنا قبضہ قائم کیے ہوئے ہے ایسی صورتحال میں بیرون ملک کشمیری بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیریوں کو مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایسے عزائم کر رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں اپنے طور پر مسئلہ کشمیر کو اندرون اور بیرون ملک اُجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اس سلسلے میں، میں نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو جمع کر کے ایک کانفرنس بھی بلائی تھی تاکہ مسئلہ کشمیر پر ایک مشترکہ موقف ہو اور اس پرہم مل جل کر کام کر سکیں تاکہ اُس کے بہتر نتائج سامنے آسکیں جبکہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں میرا ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا اورامریکہ کی دیگر ریاستوں سے کشمیری اور پاکستانی بھرپور شرکت کر کے بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیں کہ بھارت اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام پر اب زیادہ دیر تک اپنا جابرانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا اور کشمیری شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر جلد بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو کر رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 نومبر کو امریکہ میں مقیم کشمیری امریکہ میں ہونے والے انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جواستحکام پاکستان اور مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی حمایت کریں۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم آزاد کشمیرکی یونیورسٹیوں میں ایک مضبوط تھنک ٹینکس بنا رہے ہیں جو کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ریشہ دوانیوں کا مؤثر انداز میں جواب دے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر سے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سرینگر کا بھی دورہ کیا اور عالمی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اُٹھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر غلام نبی فائی نے مزید کہا کہ 27 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں امریکہ میں مقیم کشمیری بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version