چار سالوں میں صرف 12 منشیات فروشوں کو ہی سزائے موت ہوسکی

اینٹی نارکوٹکس فورس چارسالوں میں صرف 12منشیات فروشوں کو ہی عدالت سے سزائے موت دلواسکی۔
کانٹینٹ سل بول نیوزاسلام آباد کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے جن ملزمان پر منشیات برآمد ہونے کے بعد مقدمات چلائے ان میں سے خصوصی عدالت برائے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (سی این سی )عدالت نے 2018 سے 2022 تک 12 مجرمو ں کو سزائے موت کی سزا سنائی اور 450 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
سال 2018 میں 4 مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور 97 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنائی ۔
سال 2019 میں 2 مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور 112 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔
سال 2020 میں 3 مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور 45 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔
سال 2021 میں 3 مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور 109 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنائی۔
سال 2022 میں کسی مجرم کو عدالت نے سزائے موت نہیں سنائی جبکہ 87 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News