نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 74ویں برسی آج منائی گئی

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، نشان حیدر کی 74ویں برسی آج منائی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان خان نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔
یاد رہے نائیک سیف علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا بڑا حملہ پسپا کیا اور 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب دشمن کی توپ کا ایک گولہ لگنے سے آپ شہید ہوگئے تھے۔
1948 میں پاک بھارت جنگ کے دوران جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے نائیک سیف علی جنجوعہ کو ہلال کشمیر سے نوازا گیا، جسے بعد ازاں نشان حیدر کے اعزاز میں بدل دیا گیا یوں نشان حیدر حاصل کرنے والے وہ پہلے کشمیری شہید بن گئے۔
آزاد کشمیر کی تحصیل نکیال کےسپوت نائیک سیف علی شہید نے 1948 کی پاک بھارت جنگ میں پیرکلیوہ کےمقام پر دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

